بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے
میڈیا کے کام کرنے کے طریقے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو زیادہ
ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ
میں گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت کئی شخصیات اپنے بیانات سے تنازعہ کا
شکار ہوتے نظر آئے ہیں۔
ہیرانی نے
کہا کہ’’میڈیا میں جو خبریں آتی ہیں ان پر پوری طرح یقین نہیں کیا جاسکتا۔
اکثر
خبروں کو فروخت کرنےکے لئے تنازعہ پیدا کئے جاتے ہیں۔
اچھی
خبریں بھی ہوتی ہیں لیکن ان کی جگہ متنازعہ خبریں دکھائی جاتی ہیں۔
راج کمار
ہیرانی نے کہا کہ ’’اب عامر
کی ہی مثال دیکھیے ،اس نے اتنی ساری چیزوں پر بات کی
لیکن اس میں سے ایک متنازعہ بات ہی کو فوکس کرکےپیش کیا گیا۔
آج کل
میڈیا میں لوگ جس طرح کام کر رہےہیں،ایسا لگتا ہے کسی نے زہر بھر دیا ہو،عامر کے
ساتھ جو ہوا ،مجھے بہت برا لگا،اسے پاکستان جانے کے لئے کہا گیا،میرا خیال ہے جب
وہ ہندوستان میں پیدا ہوا ہے تو اسے ہر بات کہنے کا حق ہے۔
عامر اپنے
کام کے تئیں بہت ایماندار ہے،اگر میڈیا ایسی رپورٹ دینا بند کردیگا تو زہرنکلنابھی
بند ہو جائے گا۔
میڈیا کو
ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی ترقی میں میڈیا کا بہت اہم کردار
ہے‘